Chubb in Pakistan

چب کی اقدار اور مشن

چب کی اقدار مندرجہ ذیل ہیں:

انٹیگریٹی (Integrity)
ہم تمام متعلقہ قوانین اور کمپنی پالیسیز کی پاسداری کرتے ہیں۔ صداقت، دیانت داری اور اعلیٰ کردار ہماری مشعل راہ ہیں۔

کلائنٹ فوکس (Client Focus)
ہم اپنے کسٹمرز سے کیے گئے عہد کی مکمل پاسداری کرتے ہیں۔ ہم ان کے کاروباری رسک کو سمھجنےکی ہرممکن کوشش کرتے ہیں اور اپنےکیے گئے وعدوں پر پورا اترتے ہیں۔

رسپیکٹ (Respect)
ہم اپنے ملازمین، بزنس پارٹنرز اور کمیونیٹز کی قدر کرتے ہیں۔ ہم منصفانہ برتاؤ، ہر ایک کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی، باہمی اعتماد ا ور عزت کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ایکسیلینس (Excellence)
ہم کام میں اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف ا ور ریوارڈ (Reward) کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اعلیٰ ترین کارکردگی کے لیے ناگزیر ہے کہ ملازمین اپنی سوچ ا ور عمل کے ذریعے کمپنی کو مکمل طور پر اپنائیں۔

ٹیم ورک (Teamwork)
ہم سمجھتے ہیں کہ مثبت نتائج کا انحصار ایک ایسے ماحول پر ہے جس میں ملازمین کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی ہو ا ور جہاں آپس میں باہمی تعاون کو فروغ ملتا ہو۔
ہم ایسے ماحول میں یقین رکھتے ہیں جہاں ملازمین کی مکمل شراکت داری ہو۔ جہاں تعمیری تنقید کو تسلیم کیا جائے، جہاں مختلف نقطہ ہائے نظر کی قدر ہو ، جہاں افراد کو خود پر فخر ہو اور ایک احساس توقیر ملے۔

مشن

چب ایک صف اول کی عالمی انشورنس و ری انشورنس کمپنی رہنے کے عزم پر قائم ہے۔ اس عزم کے حصول میں ہم ایک متسلسل ، نظم و ضبط والے اور مرکوز لائحہ عمل پر کار بند ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ :

* ہم اپنے کسٹمرز کو اعلیٰ ترین خدمات مہیا کریں۔
* ہم اپنے شیئر ہولڈرز کو مناسب ا ور گراں قدر منافع فراہم کریں۔
* ہم اپنے ملازمین کو اعلیٰ قدر ماحول ا ور معاوضہ مہیا کریں۔